فیصل آباد میں دن دیہاڑے 2 بچوں 4 خواتین اور 1 مرد کے اغواء سے خوف وہراس

ہمارے ملک کو ناجانے کس بد بخت کی نظر لگ گئی کہ مہنگائی اور غربت کی ساتھ ساتھ جرائم میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا سب سے زیادہ شکار معصوم کمسن بچے اور خواتین بن رہی ہیں آج اس آفت کا نشانہ پاکستان کا تیسرا بڑا شہر بنا

فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو کمسن بچوں سمیت سات افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

منگل کو پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم محسن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ردا شہزادی کو اس کی 3 سالہ بیٹی انصرہ شمیم ​​کے ہمراہ اڈہ کھنوانہ سے اغوا کیا جبکہ نوری بی بی کو محلہ فاروق آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

اسی طرح ندیم اور اس کے ساتھیوں نے مافیا تبسم کو اس کے 7 ماہ کے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ٹی اینڈ ٹی کالونی سے اغوا کر لیا جبکہ چک نمبر 197 آر بی گھونا ملت روڈ سے نامعلوم اغوا کاروں نے انجم جاوید کو اغوا کر لیا۔

اس دوران ملزم نوید نے سرفراز کالونی کی رہائشی 18 سالہ عائشہ بی بی کو ورغلا کر اغوا کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا