کل فیصل آباد کے نواحی علاقے کھڑیانوالہ سے ایس افسوسناک اور سرمناک خبر سامنے آئی تھی کی رشتے داروں نے اپنے خاندان کی خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو بھی بنائی جس پر سوشل میڈیا پر ببھی بہت شور اٹھا جس کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی -اب خبر موصول ہوئی ہے کہ اس واقعے کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے – تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کے معاملے پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کے نوٹس پرتشکیل دی جانےوالی ٹیموں نے کارروائی کی۔ پولیس نے جدیدوسائل بروئےکارلاتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان ساجد، عثمان اور فہد کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان کو شبہ تھا کہ ایک مرد کے اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہین اس لیے اس گھر کو نقش عبرت بنانے کے لیے اس کی ماں کی تزلیل کا پروگرام بنایا گیا – بیٹی سے تعلقات کے شبہے میں بااثر افراد نے لڑکے کے گھر میں گھس کر اس کی ماں کو برہنہ کرکے تشدد کیا۔ تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔