فیصل آباد میں بس اور دیگر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے سدھار میں تیز رفتار بس اور متعدد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار بس رکشہ اور مسافر ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس دوران سڑک حادثہ میں تقریباً 16 افراد زخمی ہوئے۔

Image Source: The Express Tribune

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ویگن سے کاٹ کر باہر نکالا گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل اگست میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک سڑک حادثے کے دوران پانچ خواتین سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور 12 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واقعہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر وین اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت پانچ شدید زخمی گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی