فیصل آباد میں شادی والا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیاجب بارات کے لیے جانے والی گاڑیاں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں – باراتیوں کی گاڑیاں سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے سے 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔حادثہ ڈجکوٹ کے قریب گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل 2 کاریں مخالف سمت سے آںے والی کار سے ٹکرا گئیں۔
فیصل آباد:
ڈجکوٹ میں ٹریفک حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ،ریسکیوذرائع
ڈجکوٹ بارا ت بڈالہ سے گوجرہ جارہی تھی کہ لہریاں اسٹاپ پرحاد ثہ پیش آیا ،ریسکیوذرائع
ڈجکوٹ، حادثہ باراتیوں کی 3گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا ،ریسکیوذرائع pic.twitter.com/HAqbiqtGPP— MM News (@mmnewsdottv) January 7, 2023
حادثے میں 3 بھائیوں حمزہ، مظفر اور راشد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے ہونیوالے افراد بارات کے ساتھ ڈجکوٹ سے گوجرہ جارہے تھے۔ ۔