فیصل آباد : موبائل چوری کے شبہ میں زمیندار نے ملازم کی جان لے لی

فیصل آباد کے علاقے تھانہ روشن والا کے علاقہ چک 235ر ب میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا -اطلاعات کے مطابق ایک زمیندار کا موبائل فون چوری ہوگیا جس کا شبہ اس کے ایک ملازم پر گیا تو گھر والوں نے اپنے گھر کوہی تھانہ بنا دیا اور ملازم پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا -جب اس نے چوری سے انکار کیا تو زمیندار کے سر پر جنون سوار ہوگیا اور اس نے مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرنے پر ملازم کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔جب یہ اطلاع مقتول کے اہل خانہ کو ملی تو انھوں نے اس قتل کا ذمہ دار زمیندار کو قرار دے دیا ورثاء نے سمندری روڈ پر شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی

جس کے بعد پولیس نے 3 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔نگران وزیر اعلی کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق ننکانہ کے رہائشی نذیر احمد کا 17 سالہ بیٹا حسن نذیر زمیندار ریاض کے خلاف پانچ ماہ سے ملازم تھا- دو روز قبل حسن پر موبائل فون اور 10 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگا کر اس سے پوچھ گچھ کے دوران اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی موت ہوگئی ، گذشتہ روز اس کی لاش جانوروں کی حویلی میں کمرہ سے لٹکتی ہوئی ملی ، واقعہ کے بعد ورثاء نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ زمیندار ریاض وغیرہ نے اسے قتل کیا ہے ۔دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد میں مالک کے مبینہ تشدد سے ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم دیاہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جاں بحق ملازم کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی