فیصل آباد : رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی 4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

فیصل آباد کے ایک مصروف علاقے سوتر منڈی کارخانہ بازار کے ماشاءاللہ پلازہ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی -جس میں دھوئیں اور آگ کے سبب ایک ہی خان دان کے 7 افراد موت کے منہ میں چلے گئے -تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد اب بڑھ کر 7 ہو گئی ہے ، 5 منزلہ عمار ت میں نیچے دکانیں بنائی گئی تھیں اور بالائی منزلوں پر فیملیز رہائش پذیر تھیں اسی وجہ سے آگ کے بعد یہ فیملیز نیچے نہ اتر سکیں ۔

 

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، ریسکیو حکام کے مطابق عمرت میں دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں ،اس ھادثے کی المناک بات یہ ہے کہ اس حادثے میں 4 معصوم بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں جس کی تصدیق ہسپتال انتظامیہ کرچکی ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث عمارت میں رسائی نہ ہونے سے مشکلات پیش آئیں، ادھر اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ بروقت اطلاع ملنے کےباوجود ریسکیو اہلکار تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے جانی اور مالکی نقصان زیادہ ہوا

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی