فیصل آباد : انسانیت کی تزلیل کرنے والے شیخ دانش کی بیٹی بھی گرفتار

کل پاکستان میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جب پیسے کے زعم میں ڈوبے فیصل آباد کے صنعتکار شیخ دانش نے ایک لڑکی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور شیخ دانش کے ساتھ ساتھ اس کی مغرور بیٹی کی گرفتاری کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پرویز الہی نے سخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا اور اب یہ خبر آئی ہے کہ اس کی بیٹی اینا علی بھی دھر لی گئی ہے جس نے اپنی دوست خدیجہ کے ساتھ یہ سب کچھ کروایا تھا

فیصل آباد میں با اثر کاروباری شخصیت شیخ دانش کے خاندان نے شادی سے انکار پرلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر گردش کرنے کے بعد   شیخ دانش کی بیٹی انا علی سمیت چھ ملزمان کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی لڑکی کی بھنویں اور بال کاٹ کر جوتے جاٹنے پر مجبور کیا گیا،اس دوران انا علی خود بھی بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی