دنیا بھر مین جہان تک ٹاک لاکھوں لوگون کو روزی اور شہرت فراہم کررہی ہے وہیں یہ بہت سے لوگوں کے لیے مسائل کا سبب بھی ہے -ٹک ٹاک کی میمز سے لوگون میں عداوت بھی پھیلتی ہے اور لڑائیاں بھی ہوتی ہیں مگر اس کا تاریک ترین پہلو یہ ہے کہ شہرت کی ہوس میں ٹک ٹاکر وہ کام کرجاتے ہیں کہ ان کی زندگیوں کو نہ صرف خطرات پیش آجاتے ہیں بلکہ کئی مرتبہ ان کی جان بھی چلی جاتی ہے -ایسا ہی ایک حادثہ آج فیصل آباد کے ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آیا جو اس کی جان لے گیا –
تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کا رہائشی نوجوان عمران پستول سے ٹک ٹاک بنارہاتھا نوجوان نے پسٹل لوڈ کرنے کے تمام عمل کی ویڈیو بنائی عمران نے پسٹل کنپٹی پر رکھنے کی بھی ویڈیوبنائی مگر اسی دوران کنپٹی پر رکھی پسٹل جو لوڈ تھی اس کا گھوڑا دب گیا گولی نکلی اور عمران موقع پردم توڑ گیا ۔کھرڑیانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کر دی اور لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔عوام اور بالخصوص بچوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ ٹک ٹاک پر ایسی خطرناک ویڈیوز نہ بنائیں کہ آپ کی زندگی داؤ پر لگ جائے اور آپ کی موت کا غم تا عمر آپ کے خاندان کا سکھ چین چھین لے اور وہ جیتے جی مرجائیں –
فیصل آباد ؛ سنسنی خیز ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور ٹک ٹاکر کی جان لے گیا
18