فیصلہ ہوگیا: اختیارات نواز شریف کے پاس اور پارٹی مریم کےحوالے

نواز شریف جو موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بے حد نالاں ہیں اور شہباز شریف کی مفاہمانہ پالیسی پر بھی کڑی تنقیدکرتے رہے ہیں اب انھوں نے مریم نواز کو نئی ہدایات جاری کردی ہین اور یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ مریم نواز یا توپارٹی کی صدارت لے لیں گی یا پھر تمام تر فیصلے ان کی مرضی سے ہوا کریں گئ کیونکہ مریم نواز جارحانہ پالیسی کو پسند کرتی ہیں اور اب نواز شریف بھی ان کی اس رائے سے 100 فیصد متفق ہوگئے ہیں کہ ہمارے نئے الیکشن میں نہ جانے سے پارٹی کا بہت بڑا ووٹ بنک ٹوٹا ہے اسی لیے پارٹی قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی ہے اور ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز وزیراعظم ہا ؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے اور میڈیا پر اچھالنے کی ہدایت کر دی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے۔ 

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی