فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی اور اعجاز خان شاہ پور جیل منتقل

پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ‘جیل بھرو تحریک میں گرفتاریوں کے بعد اڈیالہ جیل میں نظر بند پاکستان تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں کو دوسری جیل میں منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطف عباسی اور چوہدری ساجد کو شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کر دیا۔ یہ اقدام اڈیالہ جیل کی گنجائش سے زیادہ ہونے کے بعد سامنے آیا۔

اس سے قبل، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ملک گیر جے بی ٹی کے مطالبے کے جواب میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی ۔ان میں سے چند افراد نے عدالت سے بھی رجوع کیا -اس پر عدالت نے ان کی اپیل کی سماعت کے لیے 27 فروری کی تاریخ دے دی تھی –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم