پنجاب میں فون پر خاتون کی آواز سن کر شادی کے لیے جانے والا بزرگ شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ضیا اللہ کو اغوا کرکے نوسربازوں کی جانب سے اس کے گھر والوں سے ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ٹی وی چینلز کی خبروں کے مطابق پنجاب کے شہر جلال پور بھٹیاں کا رہائشی بزرگ ضیا اللہ کی خاتون سے فون پر دوستی ہوئی، ڈاکوؤں کی ساتھی خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے اپنے باس بلایا اور اغوا کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو دھمکا کر پیسے وصول کرنے کے لیے مغوی ضیا اللہ کی ویڈیو جاری کی ہے اور تاوان ادا نہ کرنے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ویڈیو میں مغوی کو زنجیروں میں جکڑے، گھر والوں سے پیسے مانگتے دیکھا گیا ہے۔مغوی کی یہ ویڈیو دیکھ کر اس کی بیٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگئی تھی –