پاکستان کے سئنیر ترین سیاست دان جو 8 مرتبہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور جو فوج کے بہت قریبی سمجھے جاتے تھے آج کل فوج اور اسٹیملشمنٹ کے ساتھ دوری بنائے ہوئے ہیں اور انھوں نے میڈیا پر بھی واشگاف لفظوں میں کہا ہے کہ اس وقت وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں
اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ نے کل کے الیکشن میں ثابت کرنا ہے کہ آپ غیر جانبدار ہیں، قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، شیخ رشید کا بیان
— Ra꙲y̱y̱a̱ṉ Ṅȧv̇ėėḋ (@Ap__jnab) July 16, 2022
آج انھوں نے اس بھی 2 قدم آگے جاکر بیان دیا ہے کہ فوج کل کے انتخابات میں خود کو سیاست سے دور رکھے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس وقت خان کی ہوا چل رہی ہے اور وہ واضح برتری سے یہ الیکشن جیت کر اپنا وزیر اعلیٰ بنوانے جارہے ہیں انہیں یہ بھی علم ہے کہ کل کا دن بہت اہم ہے اگر الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے یا نتائج عوام کی توقعات کے برخلاف آجا تے ہیں تو اس کا بوجھ فوج پر بھی آسکتا ہے کیونکہ لوگ فوج کے خلاف کھل کر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کریں گے