فوج کا حکومت پاکستان سے ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

ج نے بھئی

جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیاہے ۔ خط میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے ، اور خط میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بعض صحافی مفروضوں کی بنیاد پر خبریں شائع کررہے ہیں جس سے پاکستان کی عوام میں بے چینی پھیلی ہے اس لیے شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں یا فیک نیوز چلانے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان صحافیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے-

 ۔کینیا کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کو ایک گاڑی کی اطلاع دی گئی تھی جس کا حلیہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتا تھا ، اس گاڑی میں بچے کو اغواءکیا گیا ، ارشد شریف کی گاڑی روڈ بلاک کے قریب پہنچی تو اسے رکنے اور شناخت کرانے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس کی بنیا دپر پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کے دوران ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

 

تاہم اس پر کینیا کے صحافیوں نے تحفظات کا اۃطار کیا تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ پولیس جو بات کہ رہی ہے واقعات اس کی نفی کررہے ہیں جس پر پاکستان میں بھی عوام کے ذہنوں میں سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں اور پوری قوم اس قتل کی وجہ جاننا چاہتی ہے -اور افواج پاکستان کا اس کی انکوائری کا مطالبہ بلاشبہ ایک بہت اچھا قدم ہے اس سے ارشد کےکھی اور غمگین اہل خانہ کو کسی قدر اطمنان نصیب ہوگا کہ ریاست ان کے بیٹے کو وہ عزت اور وقار دے رہی ہے جس کے وہ حقدار تھے -آج ان کی میت رات 1 بجے پاکستان پہنچے گی اور جمعرات کے روز ان کی تدفین کی جائے گی –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب