پاک فوج کو بدنام کرنے کے ’جرم‘ میں سالہ سکندر زمان نامی شہری کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی طرف سے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سکندر زمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی۔ ان کے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد محض 184ہے۔
پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں، گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی تھی، ملزم کے خلاف پیکا کے سیکشن 20 اور24سی pic.twitter.com/QcpUlVlcCY— Warrior (@Warrior_222) February 16, 2023
رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) کی طرف سے سکندر زمان کو پیکا ایکٹ 2016کے سیکشن 20اور 24سی کے تحت دائر درخواست پر گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ سکندر زمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی شق 500اور 505بھی لگائی گئی تھی۔
�ملزم نے پاک فوج کے بلوچستان حادثے پر غم کی بجائے خوشی کا اظہار کیا تھا -اس حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے تھے