فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ درخواستوں کی سماعت کل دوپہر پونے 12بجے ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملٹری کورٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
تفصیل کے لیے بی بی سی اردو کا لائیو پیج دیکھیں https://t.co/HVc1pguTI1 pic.twitter.com/131sZTjENl— BBC News اردو (@BBCUrdu) June 20, 2023
بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور شاہ ،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ اپریل کے بعد یہ پہلی بار ہے جب قاضی فائز عیسیٰ بھی چیف جسٹس کے ساتھ ایک ہی کورٹ روم میں بیٹھ کر سماعت سنیں گے -تفصیل کے مطابق فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی۔
سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل 11 بجے سماعت کرے گا
جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کا… pic.twitter.com/pJGRH0u7Ax— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) June 21, 2023
یہ درخواستیں چوہدری اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں –