فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تحریک انصاف کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے شرپسندوں کی تعداد 22 ہوگئی

فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تحریک انصاف ے مزید 6 شرپسندوں کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔جن پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فوجی عدالتوں کے حوالے کیے جانے والے شرپسندوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ یہ افراد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حساس تنصیبات پر حملے کرنے کے بعد روپوش یا گرفتار ہوگئے تھے ۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو تفتیش اور ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ ملٹری کورٹس کو ان افراد کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں دیئے جانے والے شرپسند براہ راست جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات کی حدود کے اندر جلاؤ گھیراؤ کرتے رہے جن کی پہچان ویڈیوز کی مدد سے کی گئی ۔ شواہد کی تصدیق ہونے پر کیسز منتقل کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ذریعے شرپسندوں کی حوالگی کی گئی۔ مزید گرفتار شرپسندوں کے 9 مئی کے واقعات میں کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔اب یہ عدالت ہی بتائے گی کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور کس مجرم کو کیا سزا دی گئی ہے –

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف