پاکستان تحریک انصاف کے رہنما او ر سابق وزیر فواد چوہدری آج کل اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرکے پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں کل انھوں نے آرمی کے ڈنڈے کے حوالے سے ایک نازیبا بات کی اور اج انھوں نے پہلے سے بھی زیادہ گری ہوئی بات کی -فواد چوہدری کے مذاق میں پٹھان سے متعلق دیئے گئے بیان پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر ہشام انعام اللہ میدان میں آ گئے ہیں اور اس فضول اور بے ہودہ بیان پر شدید رد عمل جاری کر دیا ۔
فواد چوہدری نے ایک پرائیویٹ چینل کو انٹرویو میں کہا کہ بشیر میمن نے اعظم خان کی جانب سے باتھ روم میں لاک کیے جانے پر ” بڑا رسک لیا ہے انہوں نے پٹھان کے ساتھ باتھ روم میں جانے کا “ ۔فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے پٹھانوں سے متعلق مذاق میں جو کہا اسے پٹھان قوم کی توہین سمجھتاہوں ،یہ پٹھانوں سے متعلق ایسی سوچ رکھتے ہوئے کیسے پی ٹی آئی تحریک کا حصہ بنے ،پی ٹی آئی کا بانی بھی قومیت کے لحاظ سے پٹھان ہے ،اس تحریک میں حصہ لینے اور کامیاب بنانے والے پٹھان ہیں ، پاکستان کو پٹھان ، پنجاب سندھی اور بلوچی سب نے مل کر بنایا ،کسی ایک قوم کو دوسرے پر برتری حاصل نہیں ہے ،فواد چوہدری کو پٹھان قوم سے معافی مانگی چاہیے ،فواد چوہدری کو ایسی سوچ سے حقیقی آزادی حاصل کرنی چاہیے ۔
عمران خان کو چاہیے کہ فواد چوہدری کی زبان کو لگام دلوائیں کیونکہ اس طرح کی بے ہودہ گفتگو کسی طرح بھی پڑھے لکھے افراد کو زیب نہیں دیتی