فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی بنیاد پر نہیں ان کے جارحانہ بیان پر ہوئی: مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کی گرفتاری کیوں کی گئی اس پر گفتگو کے لیے مریم اورنگزیب میڈیہا کے سامنے آئیں – وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، ان کے خلاف آئینی ادارے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی بنیاد پر گرفتار کرنا ہوتا تو گزشتہ نو ماہ میں کارروائی کر لیتے۔

 

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن ارکان کے بچوں کو دھمکیاں دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن مقدمے کے مدعی ہیں۔ انھوں نے عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی گرفتاریوں کا بھی تزکرہ کیا -عمران خان دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں سیاسی انتقام تھا، ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالا گیا۔ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کو عید کے روز جیل بھجوایا، رانا ثنا کیخلاف ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں بھی اس طرح کی گرفتاریاں ہوتی رہتی تھیں مگر اب اس گرفتاری کو سیاسی اشو بنایا جارہا ہے ان کی گرفتاری اس بیان کے نتیجے میں ہوئی جس میں انھوں نے الیکشن کمیشن کے اہل خانہ کو سنگین دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد وہ غیر محفوظ ہوگئے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی