فواد چوہدری کو کس بھارتی سیاست دان کے الیکشن جیتنے پر دکھ ہوا؟

فواد حسین چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا بہت دکھ ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے پیشگوئی کی کہ مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی جبکہ اب ان کو حکومت برقرار رکھنے کے لیے دوسری 2 جماعتوں کی بیساکھی کی بھی ضرورت پڑے گی جو ان سے بار بار نئے نئے مطالبے کریں گے اور ان کی پارٹی کے عہدے بھی ان ہی 2 جماعتوں میں بانٹیں گے ان کی اپنی پارٹی میں عنقریب ان کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی ،کیونکہ وہ 400 پار کا نعرہ لگا رہے تھے مگر 272 کا میجک نمبر بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں اپنا اتنا رولا پڑا ہوا ہے کہ ہندوستان کے الیکشنز یہاں دکھائے ہی نہیں گئے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہاں کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی تھی، اتنی دھاندلی ہندوستان میں تو نہیں ہوسکتی تھی، لیکن اس بار وہاں نریندرا مودی نے آمرانہ انداز میں الیکشن کرائے۔کنگنا رناوت کے جیتنے کا دکھ ہوا، وہ اہل نہیں تھیں، ان کا پہلی بار میدان میں اتنا تھا شاید اس وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ دئیے -فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں چند سیٹھ ہیں جنہوں نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح ہندوستان میں بھی سیٹھوں کا ایک طبقہ ہے جس سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی نے بالی ووڈ میں ٹکٹ بانٹنے کی کوشش کی، لیکن اکثریت نے ان کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔اس بار جس طرح مودی حکومت بنارہے ہیں اور کمزور ہوگئے ہیں یہ پاکستان کے لیے بہت خوش آئند بات ہے –

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ