فواد چوہدری کو عدلت میں پیش نہ کرنے پر جج برہم

آج لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی اپیل پر عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہ ہوا تو معزز جج غصے میں آگئے اور لاہور ہائیکور ٹ نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جو آرڈ کرتا ہو ں عملدرآمد کیلئے کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز”کے مطابق لاہو رہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل پنجاب کو کہا کہ میر ے آرڈر ہیں ، فواد چودھری کو عدالت میں پیش کیا جائے ، ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل پنجاب نے کہا مجھے ابھی آپ کے احکامات ملے ہیں فوری تعمیل ہو گی، جسٹس فیصل طارق سلیم نے کہا کہ پہلے آپ فواد چودھری کو پیش کریں پھر آپ کو بھی سنیں گے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مجھے آدھا گھنٹہ دیں ابھی عملدرآمد کراتاہوں۔ جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اب عدالت یہ فیصلہ کرے گی کی پولیس کی گرفتاری قانونی ہے یا انہیں سیاسی عداوت کی بنا پر پابند سلاسل کیا جارہا ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم