فواد چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا فواد چوہدری کافی عرصہ سے پی ٹی آئی والوں سے رابطے میں تھے اور چاہتے تھے کہ پارٹی ان کو واپس بلالے – ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی طرف سے فواد چوہدری کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے فواد چوہدری کی عمران خان یا بیرسٹر گوہر سے ملاقات متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کے بعد اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے بھی فواد چوہدری کی واپسی کی حمایت کر دی گئی ہے۔ تاہم تحریک انصاف میں ہی کچھ افراد یہ نہیں چاہتے کہ پارٹی کے سابق نائب صدر ان کی جماعت میں واپس آئیں اور ان کی سیٹ پر دوباہ قابض ہوں – پی ٹی آئی کے رہنما رو وف حسن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی واپسی کے حوالے سے کپتان کی جانب سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی اب فواد چوہدری کو تسلیم کرے گی۔اگر پارٹی چھوڑنے والے واپس آئیں گے تو اس سے پارٹی کمزور ہوجائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کے سابق چیئرمین کا ہو گا۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔
فواد چوہدری کو تحریک انصاف میں واپسی کا گرین سگنل مل گیا ؟
27