فواد چوہدری نےمزہبی جماعت اور حکومت کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ بحران کے دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر میڈیا کا شکریہ اد اکیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منگل کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آباد کی طرف مارچ سے متعلق حالیہ بحران کے دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں وزارت اطلاعات کی جانب سے حالیہ بحران میں ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنے پر مین اسٹریم میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صحافت ذمہ داری کے ساتھ سچ بولنے کا نام ہے۔

ایک بول چینل وہ واحد چینل تھا جو حکومتی پالیسی کے خلاف خبریں نشر کرتا رہا اور اسی وجہ سے اس چینل کو بند کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں

اس سے قبل 28 اکتوبر کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی کسی بھی سرگرمی کی کوریج کرنے سے روک دیا تھا۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت لگائی گئی ہے، جس میں کالعدم تنظیموں کو کور کرنے پر پابندی ہے۔

بیان کے مطابق تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز اور ڈسٹری بیوشن سروسز نیٹ ورکس (کیبل ٹی وی آپریٹرز اور انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن) کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کالعدم تنظیم کے بارے میں معلومات پھیلانا بند کریں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور