فواد چوہدری سے اہلیہ اور بچیوں کی جیل میں ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو آج بھی ضمانت تو نہ مل سکی جس پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے شدید احتجاج بھی کیا تاہم آج ان کے اہل خانہ کی جیل میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروادی گئی – تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل میں کروائی گئی،

 

ملاقات میں فواد کی اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بچیاں شریک ہوئیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اراکین کو دھمکیاں دینے کے کیس میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کروائی گئی، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں آبدیدہ ہو گئیں۔ فواد چوہدری کی ایک بیٹی کی عمر 4 جبکہ دوسری کی 6 سال ہے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کو گذشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی