پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے فواد چوہدری آج ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے – فواد چوہدری کوایک بار پھر اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، فواد کے بھائی فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار گھر آئے اورفواد چوہدری کو اپنے ہمراہ لے گئے، اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ فواد چوہدری کو کہاں لے جایا گیا۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی، فواد چوہدری کے بھائی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی گھر آئے ، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کر رہے ہیں نہ ہی وارنٹ دکھائے گئے۔
9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری نے ٹویٹ کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد وہ استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے مگر پھر فواد نے اس پارٹی میں شمولیت سے بھی انکار کردیا تھا اور شائید یہی وجہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے -اب چند دنوں تک فواد چوہدری کی بھی پریس کانفرنس آسکتی ہے کیونکہ جب تک وہ تحریک انصاف کے خلاف بیان نہیں دیں گے ان کی جان نہیں چھوٹے گی -فواد چوہدری کو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا جب وہ تحریک انصاف کا حصہ تھے –