فواد چوہدری اور شیخ رشید کا الیکشن 2024میں حصہ لینے کا اعلان؛ ووٹ کون دے گا؟

شیخ رشید جنھوں نے چلے سے واپس آنے کے بعد پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی تھیں اور قلم دوات کے نشان پر پنڈی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا آج انھوں نے اپنے اس بیان کو علی شکل دے دی -ان کے علاوہ فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی جہلم سے فواد کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا – ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، دو حلقوں میں الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، الیکشن مہم لال حویلی سے شروع کروں گا۔ شیخ رشید کا الیکشن میں حصہ لینا ابھی تک مشکوکہے کیونکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
اسی طرح فواد چوہدری بھی ابھی تک الیکشن لڑنے میں پوری طرح آزاد نہی‌ ہین ان پر مقدمات ہیں وہ اس وقت بھی جیل ہیں ان کے کیسز کے فیصلے کے بعد ہی ان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل سکتی ہے -تاہم ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا اعلان کردیا۔یاد رہے اس سے قبل حبہ چودھری نے اپنے دیور پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں اور بچوں کو فواد چودھری سے ملنے نہیں دے رہے ، انہیں فواد چودھری کی پیشی کے حوالے سےآگاہ نہیں کیا جاتا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فواد چودھری جیل میں ہیں وہ نااہل نہیں ہوئے اسی لیے جہلم سے الیکشن کوئی اور نہیں بلکہ فواد چودھری ہی لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فوادچودھری جہلم سے ہیں اور جہلم فوادچودھری کا ہے،اب کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ فواد جیل میں رہ کر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے، فواد کی انتخابات کی مہم کا آغاز 18 دسمبر سے شروع کرنے جارہی ہوں،پیر صبح 11 بجے جہلم پریس کلب میں جہلم کی عوام سے ملاقات ہوگی۔فواد کی پوری کوشش ہے کہ وہ تحریک انساف کے ٹکٹ اور سپورٹ پر الیکشن لڑین مگراب عمران کان انہین اپنی جماعت مین رکھنے والے نہیں اور ازاد حیثیت مین نہ شیخ رشید الیکشن جیت سکتے ہین اور نہ ہی فواد چوہدری -ان دونوں کی سیاست کا اب دی اینڈ اگیا ہے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز