فواد چوہدری اور حامد خان کے ایک دوسرے پر شدید الزامات

پاکستان تحریک انساف کے بہت سے رہنما 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑ گئے تھے اس موقع پر پارٹی کے پرانے وفادار ساتھی مشکل وقت میں خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے مگر اب وقت بدلنے کے ساتھ وہ فصلی بٹیرے پھر پارٹی میں آنے کیلیے پرتول رہے ہین مگر اب شائید ان کو پارٹی میں وہ مقام اور عہدے نہ ملیں -ان ہی میں سے ایک فواد چوہدری بھی ہیں -سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حامد خان جیسے لوگ پی ٹی آئی کو برباد کر رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، جو آج مقدمات کا سامنا کر رہے یہی اصل پی ٹی آئی والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے غیر مناسب بیان دیا، آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا، اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی مرضی کی ترامیم لا رہے ہیں، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب حامد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چودھری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟، انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔یہی بات پارٹی کے نائب صدر روؤف حسن نے بھی کی تھی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جیل سے باہر اآے تک یہ سب بھگوڑے بھی پارٹی سے باہر ہی رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کو اسٹیلشمنٹ دوبارہ ہمارے اندر شامل کرنے کی کوشش میں ہے مگر اب ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی