آج چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے حکم کی تعمیل نہ ہونے پر سیکریٹری خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ،الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا اور انہیں 14 اپریل کو چیمبر میں آکر وضاحت کرنے کا کہہ دیا تاہم عدالت نے وزیراعظم یا کسی کابینہ کے ممبر کو نوٹس جاری نہیں کیا -اب دیکھنا یہ ہے کہ بیوروکریٹ اور گورنر عدالت کو آکر کیا بتاتے ہیں –
سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور گورنر سٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کر دیئے۔
نیشنل چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق سپریم کورٹ نے نوٹس میں عدالتی حکم نہ ماننے پر تنبیہ بھی کی، عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح ہیں۔سپریم کورٹ نے اس حکم عدولی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے سپریم کورٹ کا موڈ بتا رہا ہے کہ عدالت کسی طور بھی لاپرواہی برتنے والوں کو قرار واقئی سزا دے گی –