فلپائنی نرس کو چھیڑنے والا ،شامی ڈاکٹر ؛ سعودی عرب میں گرفتار

آج جرم کی ایسی داستان سامنے آئی جس میں 3 ممالک کا ذکر دیکھنے کو ملا -اخباری ذرائع کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر ایک فلپائنی نرس کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے کی کوشش میں سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فلپائنی نرس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کے مرتکب شامی ڈاکٹر کو پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ سعودی عرب کے ایک نجی ہسپتال میں کام کرنے والی ایک فلپائنی نرس نے شامی ڈاکٹر کے خلاف مسلسل چھیڑخانی اور نامناسب رویے کی شکایت ہسپتال انتظامیہ میں درج کرائی۔ہسپتال انتظامیہ نے معاملہ پبلک پراسیکیوشن تک پہنچا دیا۔

پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے ایک وسیع تحقیقات کی گئی، جس سے ثابت ہواکہ نرس کے الزامات درست تھے اور ڈاکٹر نے نرس کو ہراساں کرنے کی کوشش بار بار کی -، جس کے بعد ڈاکٹر کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔معاملہ بالآخر فوجداری عدالت میں پہنچا، جہاں ابتدائی طور پر ڈاکٹر کو اس کے اعمال کی وجہ سے ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔طویل قید کی سزا کے علاوہ سعودی عدالت نے ڈاکٹر کا نام بھی عام طور پر ظاہر کرنے کا حکم جاری کیا۔اس طرح مسیحائی کا کام کرنے والا شخص اپنی شرمناک حرکات کے سبب پوری دنیا کے سامنے اپنا ہی منہ کالا کربیٹھا –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی