سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے مقبولیت میں سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور یہ بھارت کی کامیاب بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی تھی -اب اس کا دوسرا پارٹ فلمایا جائے گا مگر سلمان خان نے اپنی فلم ” بجرنگی بھائی جان پارٹ 2 ” میں اداکارہ کرینہ کپور کی جگہ اداکار پوجا ہیگڑے کو اپنی ہیروئین بنانے کافہیصلہ کیا ہے –
سلمان خان نے مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کردیا
–#SalmanKhan #BajrangiBhaijaan2 #BajrangiBhaijaan pic.twitter.com/5Yrm6EZwe0— Showbiz News (@UrKahani) December 20, 2021
بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں اس خوبصورت جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ “بجرنگی بھائی جان 2 “میں کرینہ کپور کی جگہہ اداکارہ پوجا ہیگڑے فلم کا مرکزی کردار ادا کریں گی -تاہم ابھی یہ علم نہیں ہوسکا کہ اس میں منی کا کردار ادا کرنے والی لڑکی بھی شامل ہو گی یا نہیں کیونکہ اب تو منی بھی جوان ہوچکی ہے ۔
سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان2‘سے کرینہ کپور کی چھٹی ہوگئیhttps://t.co/Ht2usEsj2L#dailyqudrat #qudratnews #KareenaKapoor #salmankhan #BajrangiBhaijaan @BeingSalmanKhan @karrenakapoorFC pic.twitter.com/c4iJaY5x1F
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) March 27, 2023
سلمان خان اور کرینہ نے جب بھی ایک ساتھ فلمیں دی ہیں ان کی فلموں کو خوب دیکھا اور سراہا گیا ہے – لیکن بجرنگی بھائی جان 2 میں اب کرینہ کپور نظر نہیں آئیں گی ، تاہم دیکھنا یہ کہ کیا پوجا فلم میں بیبو کا کردار کرتی ہی نظر آئی گی یاکسی اور کردار میں ۔ اداکارہ پوجا ہیگڈے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ” کسی کا بھائی، کسی کی جان” کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔