فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دو ؛ پاکستان بول پڑا

فلسطینیوں نے جس طرح اپنا لہو دے کر اپنے وطن سے وفا نبھائی ہے اب دنیا ان کی اس قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور نظر آرہی ہے اور دنیا بھر میں فلسطین کو ایک آزاد ملک قرار دینے کی آوازین بلند ہورہی ہیں -اس میں اب پاکستان کی آواز بھی شامل ہوگئی پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پرافسوس ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آگیا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ 4 جون 1967 کی جغرافیائی حدود کے مطابق خود مختار اور آزاد ملک میں رہیں جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وزراء کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

دونوں وزراء نے علاقے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے بارے میں مشترکہ خیالات کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے راستے کھولنے پر زور دیا۔اب لگتا یہی ہے کہ جس طرح ایران نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملایا ہے اللہ کے گھر سے امید ہے کہ جلد فلسطین ایک آزاد وطن کے طور پر تسلیم ہوگا اور فلسطینی بھی آزاد فضا میں سانس لیتے نظر آئیں گے اور ان کی امدوں پر پانی پھیرنے والے اور قرار دادیں ویٹو کرنے والے انشااللہ ذلیل و رسوا ہوں گے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے