فلسطین میں اللہ کی رضا کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کرنا دنیا بھر میں بسے غیر مسلموں کو متاثر کرنے لگا -اب ان مظلوموں کے جرات اور رب کی رضا کی خاطر ڈٹ جانے کے مناظر آسٹریلا میں بھی لوگوں پر سحر طاری کرنے لگے اورترک میڈیا نے اس حوالے سے ایک حیران کن ویڈیو شئیر کی -جس میں فلسطینیوں کے جزبہ ایمان سے متاچر ہوکر آسٹریلیا میں مقیم 30 خواتین نے اسلام قبول کرلیا -میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔
حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں۔فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔۔ترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں۔