جماعت اسلامی نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک احتجاجی کیمپ لگایا تھا جس میں شرکت کے لیے لوگ آتے اور کچھ وہیں سو بھی جاتے مگر آج ان کے ساتھ انتہائی لرزہ خیز سانحہ پیش آگیا – ڈی چوک پر قائم سابق سینیٹر مشتاق کے غزہ کیلئے احتجاجی کیمپ پر گاڑی چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ڈی چوک پر قائم غزہ کیمپ میں تیز رفتار گاڑی گھس گئی۔ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ رات کو پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 زخمی بھی ہو گئے۔پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی کیمپ کے قریب موجود تھے۔انہوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتل کو گرفتار کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے الزام عائید کیا کہ کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر دانستہ کیا گیا ہے ، ہمارے سیو غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی۔ایکسپریس چوک پر فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا۔اب یہ اتفاقیہ حادثہ تھا یا کوئی شسازش تھی اگر پولیس ایمانداری سے تحقیق کرے گی تو ہی کچھ معلوم ہوپائے گا –