فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی اجازت نہ دینےپرچیف جسٹس نوٹس لیں

اس وقت فلسطین کے مجبور لوگ مسلمانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں جن پر اس وقت بموں کی برسات کی جارہی ہے -اس وقت پاکستان میں جو جماعت لوگوں کو ایک گھنٹے میں سڑکوں پر احتجاج کے لیے لاسکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے -اس وقت پوری قوم بھی منتظر ہے کہ کہ پاکستان بھی کھل کر فلسطین کی حمایت کا اعلان کرے اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے –
اس سلسلے میں تحریک انصاف نے عدالت سے احتجاجی ریلی نکالنے کی درخواست کی تو حکومت نے کورا جواب دے دیا جس پر عدالت بھی ناخوش نظر ائی -اب اس میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے – تحریک انصاف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بربریت پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی، بیان کے مطابق تحریک انصاف کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پُرامن اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہ دینا نہایت شرم ناک اور قابلِ مذمت ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم کے اسرائیل پر اصولی مؤقف کو فراموش کرکے اپنے بیرونی آقاؤں کے خوف سے اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیارکرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سب سے موثر آواز کی صورت میدان میں آنے والی جماعت کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت و مظالم پر شدید تکلیف اور کرب سےدوچار ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہر شہری و جماعت کا آئینی حق ہے جس سے ان کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم