فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں نئے سال کے جشن پر پابندی

��فلسطین کے مسلمانوں پر اس وقت ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جس پر دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور لوگ اس پر دکھ غم اور افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں -مگر اب نیا سال آنے پر دنیا بھر میں خوشیاں منائی جانی ہیں جس میں پاکستانیوں کی شمولیت کا بھی امکان تھا مگر ان کی یہ خوشی فلسطینیوں کے غم میں اضافے کا باعث بنتی اسی لیے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئےنئےسال کی تقاریب پرپابندی کااعلان کردیا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 9 ہزار بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، پاکستان نےمظلوم فلسطینیوں کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیسری امدادی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی، فلسطینیوں کی بروقت امداد اور غزہ سے محفوظ انخلا کے لیے مصر اور اردن سےرابطے میں ہیں۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے