فلاڈیلفیا میں مسلمان لڑکی کو سٹیج پر جشن منانا مہنگا پڑگیا :ڈگری نہ مل سکی

مہذب دنیا اپنے قوانین کی کس طرح پاسداری کرتی ہے اس کی مثال ایک یونیورسٹی میں دیکھنے کو ملی جب ایک لڑکی کو سٹیج پر جشن منانے کی پاداش میں ڈگری دینے سے انکار کردیا گیا -طالبہ نے اس بات کا اقرار کیا کہ پرنسپل لیزا میسی نے طلباء کو رولز اینڈ روگولیشن بتاتے ہوئےپہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ یا دوست خوشی نہیں مناسکتے اور نہ ہی تالیاں بجا سکتے ہیں۔
فلاڈیلفیا کی ایک ہائی سکول کی مسلمان طالبہ جس نے فلاڈیلفیا ہائی سکول فار گرلز سے گریجویشن کی ہے، کو گریجوایشن تقریب کے دوران سٹیج پر جشن منانے پر ڈپلومہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کا ایک گروپ سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے جب حفصہ عبدالرحمان پھولوں کا گلدستہ اٹھائے ہوئے سٹیج پر جشن منانا شروع کردیتی ہیں، وہ ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہیں جب وہ پرنسپل کے پاس پہنچیں تو پرنسپل نے طالبہ کو اپنی سیٹ پر واپس جانے کا حکم دیا اور ڈپلومہ دینے سے انکار کردیا ۔تاہم ان کی طالبہ کی ڈگری کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا –

اس واقعے کے بارے میں اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے حفصہ عبدالرحمان نے کہا ‘پرنسپل نے وہ لمحہ مجھ سے چرا لیا ہے۔ مجھے وہ دوبارہ کبھی نہیں ملے گا۔’ طالبہ کے مطابق پرنسپل لیزا میسی نے طلباء کو پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ یا دوست خوشی نہیں مناسکتے اور نہ ہی تالیاں بجا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آف فلاڈیلفیا نے واقعے پر طالبہ اور اس کے اہل خانہ سے معذرت کرلی ہے۔

مزید :
ڈیلی بائیٹس –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان