فضل الرحمان کے گلوں شکوں پر نواز شریف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون ؛اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت

جب نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفد نے اگلی حکومت اور اگلے الیکشن کی منصوبہ بندی کے لیے خفیہ ملاقاتیں کیں اور جو یو آئی ایف کو اس میں مدعو نہیں کیا تو فضل الرحمان ناراض ہوگئے اور نواز شریف سے اس بات کا گلہ کیا -جس پر نواز شریف نے ان کی بات سنی اور پھر فضل الرحمان سے رابطے کے بعد شہباز شریف کو فون کر کے اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔ نوازشریف نے شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے شکوؤں سے متعلق بھی بات کی اور ساری تفصیلات پوچھیں ، نوازشریف کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے اتحاری رہنماوں کے اجلاس میں حتمی فیصلے ہوں گے، ہم ابھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، نگران سیٹ اپ سمیت تمام امور پر مشاورت ہو گی۔

 

 

قبل ازیں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی