فری کالز آفر : پاکستان کی موبائل کمپنیوں کا سیلاب متاثرین کی مدد کا فیصلہ

پاکستان کی سیلولر کمپنیوں یوفون،  زونگ، جاز اور ٹیلی نار نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنی سروسز مفت کر دیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹرز اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 جاز سے جاز اور جاز سے پی ٹی سی ایل رابطے کے لیے صارفین کو مفت منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ آج رات سے بلوچستان میں جاز صارفین بنڈلز یا بیلنس ختم ہو جانے کے باوجود فری کالز کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔

 یوفوناس کار کیر میں یو فون بھی اپنا حصہ ڈالے گا- یوفون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو فون نے بھی اپنے صارفین کے لیے یوفون سے یوفون اور یوفون سے پی ٹی سی ایل کالز مفت کر دی ہیں۔ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین *4357# ڈائل کریں۔یوفون کی یہ مفت آفر ، بلوچستان اور سندھ کے شہروں سبی، کلات، مٹیاری، بولان، جیکب آباد، مستونگ، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، شکارپور، موسیٰ خیل، خیرپور، نصیر آباد، کشمور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، سکھر، راجن پور، جعفر آباد، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، دادو، لسبیلہ اور جامشورو میں دستیاب ہو گی ۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی