جب سے اعتزاز احسن نے اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف بیان دیا ہے ان کا پی ڈی ایم کی حمائتی جماعت پیپلز پارٹی میں رہنا ناممکن ہوگیا ہے بلاول اور زرداری بھی ان کے اس بیان سے ناخوش ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف اعتزاز احسن کو ہمیشہ سے اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار رہتی ہے کیونکہ ان کا کردار بے داغ ہے اور ان پر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ اعتزاز احسن پی ٹی آئی ورکرز کے رول ماڈل ہیں،اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ اعتزاز احسن اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرأت نہیں اختلاف کرے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی میں آنے کیلئے ہر اچھے بندے کیلئے راستے کھلے ہوئے ہیں۔