اسرائیل کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری پر دنیا بھر کے ممالک سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں -ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی شامل ہورہے ہیں -لوگ سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں فلسسطین کے پرچم اٹھاکر فلسطین کے نہتے لوگوں کی جان بچانے کے لیے اپنی اپنی کوشش کررہے ہیں اب ان میں دنیا کی معروف شخصیات بھی شامل ہورہی ہیں –
امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم کو لگام دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اب تو امریکہ نے بھی اسرائیل کو سمجھایا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملے کی حماقت نہ کرے اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا -۔ اور اب فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول پڑے ہیں۔کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔
بیزیما نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ،کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔مگرلگتیا یہی ہے کہ طاقت کے نشے میں مغرور نیتن یاہو کسی کی بات سننے پر آمادہ نہیں ہوگا اور دنیا اس کی اس ہٹ دھرمی کا خمیازہ بھگت کررہے گی کیونکہ اس جنگ کا دائرہ اب غزہ کی پٹی سے نکل کر سرحدیں پار کررہا ہے –
فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول پڑے
20