فخر پاکستان بابر اعظم نے ون ڈے بیسٹ پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی قیادت سنبھالنے والے کھلاڑی اور اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم کا دنیائے کرکٹ پر راج جاری ہے انھوں نے ون ڈے ،ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگا دیے- اپنی بیٹنگ پرفارمنس اور قیادت کے ذریعے پاکستان کو فتوحات دلوائیں انہی خدمات کے صلے میں انہیں بیسٹ پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا

پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے پیر کو آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔یہ اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔

دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے 2021 میں صرف چھ ون ڈے کھیلے، لیکن اس سال پاکستان نے جو دو سیریز کھیلی ان میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ وہ 228 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2-1 کی سیریز میں پاکستان کی دونوں جیت میں میچ کے بہترین کھلاڑی تھے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کے 274 رنز کے تعاقب کے میں بابر نے سنچری بنائی اور آخری ون ڈے میں 82 گیندوں پر 94 رنز کی بنیاد رکھی جہاں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 320 رنز بنائے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے