لاہورقلندر کے اوپنر فخر زمان نے پی ایس ایل میں 89 چھکے لگا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ انھوں نے یہ کارنامہ کامران اکمل سے 7 اننگز پہلے کیا اب اگلے میچز میں وہ کامران اکمل کا یہ ریکارڈ توڑ دیں گے –
کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے تھے جبکہ فخرزمان نے ان کا ریکارڈ صرف67اننگز میں برابر کردیا ہے ، دوسرے نمبر پر آصف علی ہیں جنہوں نے 60اننگز میں 86چھکے لگائے ہیں ، تیسرے نمبر پرشین واٹسن ہیں ، انہوں 41اننگز میں 81 چھکے لگائے ہیں ۔ کل پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کے فخر زمان نے چھکوں کی بارش کردی تھی -فخرزمان نے صرف 45گندوں پر 96رنز بنائے جس میں 10چھکے اور3چوکے شامل ہیں۔