فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈبرابر کردیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ملکی ریکارڈبرابر کردیا۔ فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے اگر بارش راستے میں حائل نہ ہوتی تو وہ مزید کئی اور چھکے لگانے کے پورے موڈ میں تھے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں کرکٹ بال فٹ بال نظر آرہی تھی ۔ بحر حال جب انھوں نے اپنا گیارھواں چھکا مارا تو انھوں نے شاہد آفریدی کے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا – اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔ فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سےکیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی