فخر زمان اور سلمان علی آغا ان فٹ ہوگئے ؛کل کا میچ نہیں کھیلیں گے

کل پاکستان اپنا اہم ترین میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جیت کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کےامکانات بہت بڑھ جائیں گے اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہوگا مگر اس میں سب سے بڑا مسئلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت کا ہے جو فٹنس مسائل کا شکارہیں اور کپتان کے لیے یہ بہت مشکل ہوگا کہ کس کھلاڑی کو کھلائیں اور کسے باہر بٹھائیں -آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کل بنگلورو میں اپنا اہم میچ کھیلے گا ، اس میچ میں کل پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان اور سلمان آغا کھیلیں گے یا نہیں ؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے فٹ نہیں ہوسکے ہیں کیونکہ ان کے گھنٹے کا علاج جاری ہے اس لیے وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں۔
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیاہے اس لیے وہ بھی آسٹریلیا کیخلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔ البتہ شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی نیٹ میں آرہے ہیں اور کل کے میچ کے لیے فٹ قرار دے دیے گئے ہیں-

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی