پاکستان کےشہر لاہور سمیت مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامے لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں مگر اب اس میں فحاشی اور عریانی کا عنصر بڑھتا جارہا ہے اور لوگ اپنی فیملی کے ساتھ یہ ڈرامے نہیں دیکھ پارہے اس میں سب سے زیادہ حصہ ان اداکاراؤں کا ہے جو اس میں ڈانس کرتی ہیں مگر بعض اداکارائیں ایسی حرکات کرجاتی ہیں جس کی ہمارے معاشرے میں نہ اجازت ہے اور نہ ہی یہ ہماری روایات ہیں اسی لیے اب حکومت نے اس فحاشی اور عریانی کو روکنے کے لیے سخٹ احکامات جاری کردیے ہیں -اور بہت سی خواتین کو ڈراموں میں پرفارم کرنے پر پابندی عائید کردی -محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ پر پابندی سٹیج پر فحش ڈانس کرنے کے الزام میں عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فحش ڈانس کرنے والی 18سٹیج ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اور محکمے کی طرف سے 14ڈانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جو لاہور کے مختلف تھیٹرز میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اگست میں بھی 9سٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی ڈانسر نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ لیکن یہ حکومت کا بہت قابل تحسین عمل ہے مگر یہ صرف نوٹس تک محدود نہیں رہنا چاہیے اس پر سختی سے عمل بھی ہونا چاہیے –