فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کورونا ہوگیا

پاکستان ٹیم میں کھیلنے والے نسیم شاہ کرونا وبا کا شکار ہوگئے -بیماری کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریر کیا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے انداز سے میری صحت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی۔‘

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز