پاکستان کے نوجوان بیٹسمین صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاندار پرفارمنس سے نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا انھوں نے وننگ سٹروک لگاکر میث اورٹورنامنٹ اپنے نام کیا -اس شاندار پرفارمنس پر گیانا وارئیرز نے صائم ایوب کو گلے لگایا اور خوب شاباش دی –
صائم ایوب نے ثابت کیا کہ وہ بڑے سے بڑے ٹورنامنٹ میں بھی پرفارم کرنے کی سلاحیت رکھتے ہیں -،پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں
گیانا وارئیرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14اوور میں حاصل کر لیا،صائم ایوب نے فائنل میں 41گیندوں پر 52رنز بنا ئے، نوجوان بیٹر نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے ان کا بھرپور ساتھ شائی ہوپ نے دیا اور 32رنز بنائے،سی پی ایل میں صائم ایوب کی مجموعی طور پر پرفارمنس شاندار رہی، پاکستانی بیٹر نے ٹورنامنٹ کی 13اننگز میں 478رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے،سی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 481رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے،کیربیئن لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی پرفارمنس بھی شاندار رہی ، انھوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین آل راؤنڈر ہونے کا ثبوت دیا عماد وسیم نے 10اننگز میں 313رنز بنائے اور 14وکٹیں لیں۔