فائز عیسیٰ سمیت 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے بعد اب سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط ملنا شروع ہوگئے ہیں -یہ سلسلہ اسلام آباد کے 8 ججز سے شروع ہوا اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ پہنچا اور اب اس نے سپریم کورٹ تک رسائی حاصل کرلی ہے -لگتا ہے کوئی شخص یہ نہیں چاہتا کہ ججز کھل کر آزادانہ فیصلے دیں – حیرانی کی بات یہ ہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ 3سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے،چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز آشکال بنی ہوئی تھیں،خطوط کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیاگیا۔مگر لگتا یہی ہے کہ ان دھمکیوں کا بھی الٹا ہی اثر ہوگا کیونکہ آج کی سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد لگتا نہیں ہے کہ سپریم کورٹ خاموش بیٹھ جائے گی اب ججز مشکل ہی پیچھے ہٹیں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم