غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے 22 اگست تک تفصیلی جواب مانگ لیا

تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔ آئندہ آنے والے دس روز یہ بتا دیں گے کہ پاکستان اب کس سمت چل رہا ہے -الیکشن 90 روز میں ہوں گے یا نہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پی ٹی آئی کا بلا اور پارٹی اس الیکشن میں بیلٹ پیپر پر ہوگی یا اس پر پابندی لگادی جائے گی -یہ فیصلہ ایک ماہ میں ہی ہوجائے گا -تاہم عوام کی بھاری اکثریت کے پی ٹی ائی کے ساتھ کھڑے رہنے کے بعد کوئی بھی سخت فیصلہ ملک کے لیے سنگین بحران پیدا کرسکتا ہے –

 

 

  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کروانے کی اجازت دی جاتی ہے ، پی ٹی آئی پچاس ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں ،یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی، پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز کا حتمی جواب جمع کروائے ،حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹا دے گا ،الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کردے گا ۔حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا -اب اس کے لیے ہمیں 22 تاریخ تک انتظار کرنا پڑے گا مگر اس سے پہلے ہی اب 10 روز میں ملک میں ہونے والی سرگرمیاں تمام صورتحال واضح کردیں گی –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا