غیر قانونی مقیم مہاجرین کے بعد اب رجسٹرڈ مہاجرین بھی افغانستان واپس جائیں گے

پاکستان کو یقین ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں سب سے زیادہ ہاتھ افغانستان کا ہے -افغانستان کے لوگ براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہیں اور ہمارے اداروں پر بھی حملے کررہے ہیں اور عوام کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں -کل پاکستان نے افغانستان کو کہا تھا کہ پاکستان یا ٹی ٹی پی میں سے ایک کو چن لے جس پر افغانستان کی جانب سے بھی سخت جواب آیا اسی لیے اب پاکستان نے بھی افغانستان کے ساتھ فاصلے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے – نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت تند و تیز بیانات نہ دے، غیر قانونی مقیم مہاجرین کے بعد اب رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی افغانستان واپس بھیجیں گے۔ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کو کچلنا جانتے ہیں، ، وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو افغانستان کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ٹی ٹی پی کے مراکز کا بھی قلعہ قمع کیا جائے جن کی شرانگیز سرگرمیوں کے سبب ہر ماہ 200 افراد شہید ہورہے ہیں، ہم نے غیر قانونی مقیم افراد کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا، ، اس وقت 80 ہزار تارکین وطن پاکستان چھوڑ چکے ہیں، ہر دوسرے روز 800 غیرقانونی مقیم افراد واپس جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان سے ایک ہزار تارکین وطن کو افغان حکومت کے حولے کیا – ہماری مہم غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف ہے اور ان کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔جان اچکزئی نے کہا کہ اب سندھ میں بیٹھے ان فغانیوں کو بھی ان کے ملک واپس بھیجیں گے – سندھ کے تارکین وطن کا آئندہ دنوں میں سلسلہ تیز ہو جائے گا، انھوں نے بتایا کہ روزانہ چمن بارڈر سے 10 ہزار افغان باشندوں کو واپس بھیجاجارہا ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے