غلط ٹویٹ پر ریحام خان نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان علی سے معافی مانگ لی

ریحام خان جو عمران خان کی مخالفت میں ہر وقت کچھ نہ کچھ بولتی رہتی ہیں -آج انہیں عمران خان کے ایک سپورٹر پر غلط ٹویٹ کرنے کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا – انھوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ لندن میں رہنے والے پی ٹی آئی سپورٹر کو کالج سے نکال دیا گیا ہے -مگر یہ خبر درست نہیں تھی جس کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی سے معذرت کرلی۔ ریحام خان کی معذرت شایان علی کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کالج سے نکالنے کی خبر جھوٹی ہے اور اگر ریحام خان نے 48 گھنٹوں میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 

ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں شایان علی کو مخاطب کرکے لکھا “یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کو کالج سے نہیں نکالا گیا ۔ آپ نے اس کے بارے میں پریس کانفرنس کی۔ اگر میرے ریٹویٹ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ اللہ آپ کی محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف رہنمائی کرے۔ مجھے کالج سے خط بھیجیں میں آپ کی کہانی ٹویٹ کروں گی۔”

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل